لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بُک نے 2025 کے پہلے نصف میں ایک بڑی احتسابی کارروائی کے تحت تقریباً 1 کروڑ جعلی پروفائلز حذف کردی ہیں۔ یہ جعلی پروفائلز معروف صارفین یا مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ اختیار کیے ہوئے تھے۔
سی این بی سی نے لکھا ہے میٹا کے مطابق یہ قدم "اصل” صارفین کے مواد کو بڑھاوا دینے اور جعلی یا نقل شدہ مواد سے حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جعلی اور نقل شدہ پوسٹس کی نشاندہی کرکے، اصل تخلیق کاروں کے کانٹینٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔
نقل کی نشاندہی کے لیے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کی گئیں۔ نقل شدہ مواد بار بار پوسٹ کرنے والے صارفین کی مونیٹائزیشن بھی معطل کردی گئی۔ میٹا کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی