جنوری میں عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان،والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھنے کا الزام

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

جنوری میں عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان،والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھنے کا الزام، یہ حالات بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کے منافی

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا کی درخواست دے دی ہے اور وہ جنوری میں اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں انتہائی غیر انسانی حالات میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بات قاسم اور سلیمان خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے اہلِ خانہ کی ملاقاتیں نہیں کرائی جا رہیں، جس پر خاندان کو شدید تشویش لاحق ہے۔

انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ ماضی میں انہیں پاکستان نہ آنے کے حوالے سے غیر واضح پیغامات ملے تھے، تاہم وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان کے بعد جنوری میں عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان اور فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق، “ہم نے ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے، ابھی منظوری نہیں ملی لیکن امید ہے کہ اجازت مل جائے گی۔”

سلیمان خان نے جیل میں اپنے والد کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ایسی سیل میں رکھا گیا ہے جہاں روشنی نہ ہونے کے برابر ہے، کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور پانی بھی غیر معیاری ہے۔ ان کے مطابق یہ حالات بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔

جنرل فیض حمید کی سزا کے بعد جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار
جنرل فیض حمید کے کیس کے بعد فوجی احتساب کے دائرہ کار پر سوالات

قاسم خان نے بتایا کہ جب بھی عمران خان سے بات ہوتی ہے تو وہ اپنی صحت یا مشکلات پر گفتگو سے گریز کرتے ہیں اور اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دادی لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کے بعد سے عمران خان سے اس حوالے سے بات نہیں کر سکے، جو ان کے لیے ایک بڑا دکھ ہے۔

انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر عمران خان کی مبینہ موت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا بھی ذکر کیا گیا، جسے دونوں بیٹوں نے شدید ذہنی دباؤ کا باعث قرار دیا۔ قاسم خان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں دیکھ کر وہ خود کو مکمل طور پر بے بس محسوس کرتے ہیں۔

ادھر عمران خان کی بہن عظمیٰ خانم کو حالیہ دنوں میں جیل میں ملاقات کی اجازت ملی تھی، جس کے بعد عمران خان کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے فوجی قیادت پر تنقیدی پیغام سامنے آیا۔ اس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان کہنا ہے کہ وہ پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کے علاوہ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ قانونی اور انسانی بنیادوں پر ان کی مدد کس طرح کی جا سکتی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]