بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کی جھلک
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

میرپور: بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 115 رنز کا معمولی ہدف صرف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نجم الحسن شنٹو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیف حسن 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔ لٹن داس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان بنگلادیش پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم بنگلادیش کے خلاف صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ معاذ صداقت 18 رنز بنا سکے۔

دیگر بلے بازوں میں شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی اور حسین طلعت بھی صرف 4، 4 رنز بنا سکے جبکہ محمد وسیم جونیئر اور عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیشی بولرز کی شاندار کارکردگی

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ کارکردگی کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں۔

مہدی حسن میراز نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ بنگلادیش کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]