اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں، عباس عراقچی کا اردو میں پیغام

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کیلئے شکریہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، ایران نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہ دیا، عباس عراقچی کا اردو میں پیغام

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (Twitter) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پاکستان کا شکر گزار ہے اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کی حمایت پر ایران کا شکریہ

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے سکے۔ انہوں نے پاکستان کی مضبوط حمایت اور یکجہتی پر کھل کر شکریہ ادا کیا۔

روس ایران تنازع پر ولادیمیر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش
روسی صدر پیوٹن کی ایران تنازع حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں اردو زبان میں "پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان” کا نعرہ بھی لگایا جسے سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔

مغربی میڈیا کے دعوؤں کی تردید

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض عالمی میڈیا اداروں کی جانب سے چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور یہ ایک ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔

بھارتی اور مغربی میڈیا پر تنقید

عباس عراقچی نے کہا کہ مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ بعض عناصر کی جانب سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں جن کی اب واضح طور پر تردید کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیتا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]