نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج (اتوار) ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر پیش رفت سے متعلق گفتگو کی ۔
دونوں رہنماؤں نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔