ابراہیمی معاہدہ: فلسطین کو تسلیم کیے بغیر پاکستان کسی لچک کا قائل نہیں، اسحاق ڈار

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ابراہیمی معاہدہ پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدے پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، پاکستان کسی معاہدے پر لچک نہیں دکھائے گا۔ انہوں نے ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی، علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

طاہر اندرابی ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی،

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، پاک سعودی روابط، چین اور افغانستان سے متعلق مؤقف اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ ہو گئے، جہاں وہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025 کے ہائی لیول فورم میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم متعدد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں توانائی، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ ان کے ہمراہ اسحاق ڈار، اویس لغاری، عطا تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بحرین، بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بحرین اقتصادی اور تجارتی تعاون مرکزی نکتہ

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے منامہ میں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے اہم ملاقات کی، جہاں انہیں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سلامتی اور اعلیٰ سطح کے سفارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے بحرین کی قیادت کے گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب : بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کچھ عناصر امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM