لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہباز شریف کا پائیدار امن کی امید کا اظہار

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہباز شریف کا پائیدار امن کی امید
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہباز شریف کا پائیدار امن کی امید کا اظہار

شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے ترکیے پہنچ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں دلیرانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ لبنان میں ہونے والی جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی اور کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]