شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیے پہنچ گئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے
شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں انطالیہ پہنچ گئے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف فورم کے دوران "لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس موقع پر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے وزیراعظم کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں:
اسحاق ڈار
عطاء اللہ تارڑ
طارق فاطمی
مشرف زیدی
شامل ہیں۔
امن مشن کے پہلے دو مراحل
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے دورے میں شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں خلیجی صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت بھی کی۔
امن مشن کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے جدہ میں محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکیہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہءِ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین (Hulusi Şahin) نے ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلی… pic.twitter.com/hg1qDJO8BL
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 16, 2026