اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے، روسی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفارتی افسران کا استقبال
ماسکو (رئیس الاخبار) :— پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر روسی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفارتی افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزارتِ خارجہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور رابطہ کاری سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچنے پر اسحٰق ڈار کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ مکائل گالوزِن، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوُف، سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سُروفٹسِیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے کیا۔
اس موقع پر روسی حکام نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے دوران اہم علاقائی معاملات اور اقتصادی شراکت داری پر مؤقف پیش کریں گے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister @MIshaqDar50 of Pakistan, H.E. Senator Mohammad Ishaq Dar arrived in Moscow today to attend the Shanghai Cooperation Organisation-Council of Heads of Government (SCO-CHG) meeting from November 17-18, 2025. At the airport, DPM / FM was… pic.twitter.com/uZZ6uG9UPd
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 17, 2025
2 Responses