وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ: پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا، سفارتی کوششیں تیز

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسلام آباد میں
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ: پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا، سفارتی کوششیں تیز، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے

اسلام آباد (3 مارچ 2026): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور موجودہ صورتحال کو ملک کے اندر غلط رنگ دینا مناسب نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستانی شہریوں کے انخلا اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور پاکستانیوں کا انخلا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایران اور خلیجی ممالک میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث کئی ممالک کے شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال ہے اور تہران، زاہدان اور مشہد میں سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ایران میں موجود پاکستانیوں کی تعداد: 33 ہزار

اب تک واپس آنے والے شہری: 792

آذربائیجان پہنچنے والے: 64

انہوں نے آذربائیجان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد فراہم کی۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی رابطے

نائب وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ سعودی عرب پر حملے سے گریز کیا جائے۔ اس پر ایران نے یہ شرط رکھی کہ سعودی سرزمین اس کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جس پر سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر مطلوبہ یقین دہانی کرا دی۔

ایران حملہ نیتن یاہو دفتر
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

پاکستان کی سفارتی کوششیں اور مذاکرات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کھل کر اور بیک ڈور سفارت کاری دونوں طریقوں سے جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے عمان اور اسلام آباد کے آپشنز زیر غور تھے، تاہم یہ مذاکرات جنیوا میں عمان کے سفارت خانے میں ہوئے۔

فلسطین اور غزہ سے متعلق مؤقف

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور غزہ میں امن کا قیام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق 8 ممالک کا ایک گروپ غزہ امن عمل کے لیے کام کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کا “رجیم چینج” سے کوئی تعلق نہیں۔

افغانستان اور دہشت گردی پر مؤقف

افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں، اب توقع ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ابوظہبی واقعہ

نائب وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ابوظبی میں میزائل گرنے کے ایک واقعے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا۔

نتیجہ

اسحاق ڈار کی پریس بریفنگ سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن کے لیے متحرک ہے بلکہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور سفارتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]