اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں، اسحاق ڈار کی سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں، اسحاق ڈار کی سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں جہاں اسحاق ڈار اور سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔

پاکستان کی ثالثی سے امریکا ایران مذاکرات,امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف
اسٹیو وٹکوف کے مطابق پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان مثبت پیش رفت

سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی استحکام اور ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے، جس کے بعد خطے کی صورتحال پر مشاورت کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اسحاق ڈار کی سعودی، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی یہ سفارتی کوششیں عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو بھی ظاہر کرتی ہیں اور اس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]