لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں کالا شاہ کاکو کے مقام پر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ گرین لائن سمیت دیگر اہم ریل گاڑیاں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی۔
ریسکیو ٹیموں اور طبی عملے کو فوری جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
حادثے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستان ریلوے کو اس سال میں متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں انسانی غفلت، ٹریک کی خستہ حالی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن میں تاخیر جیسے مسائل نمایاں رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس
وزیراعظم کی ریسکیو ٹیمز کو جلد از جلد مسافروں کی امداد کے لیے کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت۔ pic.twitter.com/nRpBaLbFhI
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 1, 2025