اسلام آباد میں کرپشن کا انکشاف ، اے ایس ائی نے محرر تھانہ کرپا کے خلاف تحریری درخواست ڈی ائی جی کو دے دی ۔وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگی کا نیا واقعہ سامنے ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس ائی ) تھانیہ پاکر نے اپنے ہی محرر تھانہ پاکر کے خلاف ڈی ائی جی کو باضابطہ درخواست دے دی۔ جس میں الزام عائد کیا کہ محرر نے مبینہ چوروں سے3لاکھ50ہزارلےکرگاڑی چھوڑی،معطل ہوابحال ہواپھراسی روز50ہزارلےکربائیک چھوڑدی ۔ اے ایس ائی نے مطالبہ کیا کے شفاف انکوائری کی جائے اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کروائی کی جائے۔
