بدھ, جولائی 16, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
Advertisement
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

اسرائیل کا بڑا حملہ! دمشق میں وزارت دفاع پر بمباری، صدارتی محل کے قریب دھماکے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
in انٹر نیشنل
دمشق میں اسرائیلی بمباری کے بعد وزارت دفاع کے قریب دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے

اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دمشق میں صدارتی محل کے قریب سے سیاہ دھواں بلند ہوتا ہوا

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب شامی وزارت دفاع پر فضائی حملے شروع کر دیے۔

الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا پر دمشق میں ہونے والے حملوں کے فضائی مناظر دیکھے گئے ہیں جس میں متاثرہ علاقوں سے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی کی پرواہ نہیں کرتا: سینئر روسی عہدیدار

غزہ ایک بار پھر خون میں نہا گیا، اسرائیلی بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید

محسن نقوی کا بڑا بیان: پاکستان نے ایران کا ہر سطح پر ساتھ دیا

یہ حملے اسرائیل کی جانب سے حملوں میں اضافے کی دھمکی دینے کے بعد ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے کہا تھا کہ اگر شامی سرکاری فوجیں ملک کے جنوب سے واپس نہیں لی گئیں جہاں ڈروز اور سیکیورٹی فورسز کے مابین لڑ رہے ہیں تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم ان کی تعداد غیرواضح ہے۔

دریں اثنا ، رائٹرز نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدارتی محل کے ساتھ ہی اسرائیلی حملہ ہوا ہے۔

شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک 89 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح راہ زنی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں مقامی دروز فرقے اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان نسلی فسادات کا رخ اختیار کرگئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق دروز فرقے کی مسلح ملیشیا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان جھڑپوں میں 10 سے زائد مسلح قبائلی بھی مارے جاچکے ہیں۔

سویدا گورنریٹ نے جھڑپوں کے دوران 6 شامی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ساتھ ہی اسرائیل میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سویدا میں سرکاری ٹینکوں پر بمباری کی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپیں شہر کے مشرقی علاقہ مقوس میں راہزنی کے واقعے کے بعد مقامی مسلح ملیشیا اور قبائلیوں کے درمیان شروع ہوئی تھی۔

جس کے دوران دونوں متحارب فریقین نے ایک دوسرے کے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ جنہیں عمائدین اور سرداروں کی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام پر بمباری وہاں کی حکومت کے لیے واضح انتباہ ہے۔

جنوبی شام میں فوج کی جانب سے کئی ٹینکوں پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز 

Tags: اسرائیلاسرائیلی بمباریاسرائیلی وارننگخانہ بدوش قبائلدروزدمشقسویداشامشام تنازعہشام فساداتصدارتی محلفضائی حملہمشرق وسطیٰوزارت دفاع
Previous Post

بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات، روس پر ٹیرف کی دھمکی
انٹر نیشنل

روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی کی پرواہ نہیں کرتا: سینئر روسی عہدیدار

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ شدہ عمارتیں اور متاثرہ فلسطینی
انٹر نیشنل

غزہ ایک بار پھر خون میں نہا گیا، اسرائیلی بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
"محسن نقوی تہران میں سہ ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے"
انٹر نیشنل

محسن نقوی کا بڑا بیان: پاکستان نے ایران کا ہر سطح پر ساتھ دیا

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بریفنگ دیتے ہوئے
انٹر نیشنل

سعودی عرب نے  خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
ترکی میں PKK کی غیر مسلح ہونے کی علامتی تقریب
انٹر نیشنل

‫ PKK کی اسلحے سے دستبرداری ترکی کی تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کا اختتام ہے: ترک صدر اردگان‬

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
غزہ میں امدادی مرکز کے باہر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں اور زخمی افراد"
انٹر نیشنل

غزہ پر اسرائیلی بمباری: امدادی مراکز پر حملے، 110 فلسطینی شہید، انسانی بحران سنگین

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کی لیک آڈیو میں روس اور چین کو بمباری کی دھمکی
انٹر نیشنل

یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 11, 2025

آج کی مقبول خبریں

  • پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج

    برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وفاقی تعلیمی بورڈ کا اعلان: میٹرک میں 88.51 فیصد کامیابی، تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات کے نام

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar