راولپنڈی میں سیلاب زدہ خاندان کی زندگیاں بچ گئیں، پاک فوج کا بروقت ہیلی مشن

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے خاندان کو ریسکیو کر رہا ہے

راولپنڈی : پاک فوج نے چکری روڈ میں سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔

راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر گاؤں لڈیاں میں متاثرہ خاندان مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر بچایا جب کہ خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش نے شہر کی سڑکیں تالاب بنادی ہیں جب کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:51 AM
طلوع آفتاب06:14 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:33 PM
عشاء06:56 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6