پاکستان کی سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابق شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
جیسمین منظور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر موبائل گیلری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ پر سوجن دکھائی دے رہی ہے۔
جیسمین نے لکھا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پُرتشدد آدمی نے تباہ کردی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں‘۔