اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا نایاب لیب سے معاہدہ، صحافیوں اور اہل خانہ کو میڈیکل ٹیسٹ پر 40 فیصد رعایت

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت یونین کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹوں پر 40 فیصد خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ چیئرمین شاہنواز خان نے اسے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید فلاحی منصوبوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
غزہ کے لیے نئی امدادی فلوٹیلا اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ

غزہ کے لیے نئی امدادی فلوٹیلا اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے 11 جہاز اس مشن کا حصہ ہیں، جن پر صحافی اور طبی عملہ موجود ہے۔
اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

جیسمین منظور کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ، سابق شوہر پر تشدد کا الزام، آنکھ کی سوجن والی تصویر شیئر کر کے انصاف کی اپیل