صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ کل کراچی سمیت ملک بھر میں پرامن ہڑتال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تحریری طور پر کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، اگر آئندہ اجلاس میں بھی تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کرائی گئی تو پھر ہڑتال کریں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے کہا تھا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال نہیں کی جائے گی۔
صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے کہا تھا کہ فنانس ایکٹ کی مختلف ترامیم پر ہمارے تحفظات تھے، حکومت نے فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 37 اے پر نظر ثانی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان تجاویز کی حتمی منظوری دیں گے، لہٰذا پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان نہیں ہوگا، البتہ ہوسکتا ہے شاید ایک دو جگہوں پر ہڑتال ہو۔
دریں اثنا، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانولہ چیمبر نے 19 جولائی (کل) کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدر سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اکرام الحق کا کہنا تھا کہ ہڑتال کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں، حکومت نے ہماری تجاویز کو سنا ہے۔
ادھر، صدر ملتان چیمبر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے پانچ بڑے مطالبات ہیں، تاجر برادری کے مطالبات کو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھا گیا ہے، حکومت کا رویہ مثبت ہے، ہم ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
اسی طرح راولپنڈی اور گوجرانولہ چیمبرز آف کامرس نے بھی ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا۔
Comments 1