پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے ماہ اگست سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
پیر, 8 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے ماہ اگست سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
in دلچسپ
کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ متعارف، خواتین کے لیے پنک اسکوٹی کا اعلان

کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں اور پنک اسکوٹی منصوبے کا اعلان، شرجیل میمن کی پریس کانفرنس

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل حل ہونے کے قریب ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جہاں سیاسی معاملے پر گفتگو کی۔ وہیں شہر قائد کے باسیوں کو ملنے والی جلد ٹرانسپورٹ سہولتوں کے حوالے سے خوشخبری بھی سنا دی۔

یہ بھی پڑھیے

چاند گرہن 2025: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھنے کا موقع

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی – انوکھا واقعہ وائرل

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے ماہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی لے کر آ جائیں۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت جتنی بہتر دیں گے، ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ کراچی میں خواتین کو پنک اسکوٹی مفت دینے جا رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔ بی آر ٹی میں الیکٹرک بسیں لے کر آ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مزید 500 سے ایک ہزار ای وی بسوں کا اضافہ کیا جائے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بی آر ٹی لائنز کراچی شہر کی اشد ضرورت ہے اور بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے میں ایک فیصد بھی تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہے۔ جب اس منصوبے پر کام شروع ہوا، تو اس وقت ڈالر 175 جبکہ آج 275 روپے کا ہے۔ اس لیے تعمیراتی کمپنیوں نے ڈیمانڈ ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سہولتوں کے ساتھ معیاری سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلا کرتی ہیں۔ تاہم 80 کی دہائی کے دوران وہ ختم کر دی گئیں۔ شہریوں کو ماضی میں سرکلر ریلوے اور ٹرام سروس کی سہولت بھی میسر تھی۔

قدیم طرز کی ان بسوں کی پچھلی جانب، اوپری حصے میں جانے کیلیے سیڑھیاں ہوتی تھیں، مسافر، بڑی خوشی خوشی دوسرے حصے میں بیٹھ کر سفر کرتے تھے، جب یہ بسیں شاہرائوں پر گزرتی تو کھڑکیوں سے باہر کی طرف دیکھنے کا ایک عجب ہی لطف ہوتا تھا۔

جن روٹس پر یہ ڈبل ڈیکر بسیں چلتی تھیں، ان پر دوسری بسیں ہونے کے باوجود، زیادہ تر مسافر ان ہی بسوں میں سفر کرنے کوترجیح دیتے تھے، خصوصاً نوعمر بچوں کی تو یہ پسندیدہ سواری تھی۔

Tags: الیکٹرک بسیںبی آر ٹیپنک اسکوٹیٹرانسپورٹخواتین ٹرانسپورٹڈبل ڈیکر بسسندھ حکومتشرجیل میمنعوامی سہولتکراچیکراچی کی سڑکیںماحولیاتی ٹرانسپورٹ
Previous Post

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا بند

Next Post

سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل: عالیہ حمزہ کے بیان پر قانونی اقدام کی وارننگ

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

چاند گرہن 2025: پاکستان میں سپر بلڈ مون کا شاندار نظارہ
دلچسپ

چاند گرہن 2025: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
پاکستان میں مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا
پاکستان

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھنے کا موقع

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی، واقعہ بھارت میں پیش آیا
دلچسپ

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی – انوکھا واقعہ وائرل

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
کیلاویا آتش فشاں
انٹر نیشنل

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا 100 فٹ تک بلند

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
انسان کے اعضا جن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے
دلچسپ

انسان کے اعضا جن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے – حیران کن حقائق

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں
دلچسپ

سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
مچھر زیادہ کاٹنے کی وجوہات
دلچسپ

مچھر زیادہ کاٹنے کی وجوہات اور ان سے بچنے کے مؤثر طریقے

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
Next Post
سلمان اکرم راجا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عالیہ حمزہ کے بیان پر برہم

سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل: عالیہ حمزہ کے بیان پر قانونی اقدام کی وارننگ

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    719 shares
    Share 288 Tweet 180
  • پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھنے کا موقع

    638 shares
    Share 255 Tweet 160
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    938 shares
    Share 375 Tweet 235
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    604 shares
    Share 242 Tweet 151
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    605 shares
    Share 242 Tweet 151
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar