پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم پر اعتراض، اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیر تیار اسکیم پر عمل درآمد مشکل ہے اور ڈیلرز اس کے تحت پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، ٹول پلازہ پر کارکنوں سے خطاب میں راستے بند کیے جانے کا شکوہ کیا اور سیاسی مخالفین پر تنقید کی۔
پاکستان نیوی کی ’سی سپارک 2026‘ مشق کراچی میں شروع

پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی، مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، ڈرونز اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہیں۔
کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا، فرانسیسی قونصل خانے نے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام جاری کرتے ہوئے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی میں اغوا ہونے والے نوجوان کاروباری شخصیت وافلکس کے مالک میر رضا علی کی لاش برآمد، تشدد کے بعد قتل کا شبہ

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 25 سالہ نوجوان اور وافلکس کے مالک میر رضا علی کی لاش گلستانِ جوہر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
وسیم اکرم کا پالتو کتا لاپتہ، بازیابی پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام

قومی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا پانچ ماہ کا بلیک جرمن شیپرڈ کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہوگیا، بازیابی یا مستند اطلاع دینے والے کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکا ایران کشیدگی کے اثرات، کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈیلرز نے محدود سپلائی کا دعویٰ کیا ہے
رینجرز کیمپ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت، مبینہ ماسٹر مائنڈ اور سہولتکار گرفتار

کراچی رینجرز کیمپ حملہ کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر اور سہولتکار نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نسلہ ٹاور فیصلہ: آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے مسماری احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات متنازع، مزید 23 امیدواروں نے نتائج چیلنج کر دیے

سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2024 کے امتحانات کے نتائج کے خلاف مزید 23 امیدوار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ درخواست گزاروں نے جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ اور نتائج پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت سے فوری مداخلت کی استدعا کی ہے۔