صنعتی صارفین کے لیے کراچی میں 24 گھنٹے گیس بند کرنے کا اعلان

صنعتی صارفین کے لیےکراچی میں 24 گھنٹے گیس بند کرنے کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

صنعتی صارفین کے لیے کراچی میں 24 گھنٹے گیس بند کرنے کا اعلان، فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی میں صنعتی صارفین کے لیے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹے گیس بند کا فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق ادارہ صارفین کو بہتر گیس پریشر کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں انتظامیہ نے ایک بار پھر صنعتی صارفین کی گیس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اتوار 11 جنوری کو صبح 8 بجے سے پیر 12 جنوری کی صبح 8 بجے تک کراچی کے صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا کی ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ملاقات
ٹی ڈی اے پی میں سری لنکا کے قونصل جنرل اور چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

گھریلو صارفین کے لیے ہیلپ لائن جاری

ایس ایس جی سی کے بیان کے مطابق اگر اس دوران کسی گھریلو صارف کو گیس پریشر سے متعلق شکایت کا سامنا ہو تو وہ کمپنی کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر شکایت درج کرا سکتا ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے واضح کیا کہ حسبِ معمول گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے گیس بند کے اقدامات شہریوں کو سرد موسم میں بہتر گیس پریشر کی فراہمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]