ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات، جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر بات چیت

ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ائیر چیف مارشل ظہیر ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات ، پاک فضائیہ اور بنگلا دیش فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون میں پیش رفت، جے ایف 17 تھنڈر کی ممکنہ خریداری پر بات چیت ،

بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور تکنیکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلا دیش کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی گفتگو ہوئی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

بنگلا دیشی ائیر چیف نے پاکستانی ہم منصب سے درخواست کی کہ بنگلا دیش کے لڑاکا فضائی بیڑے کی دیکھ بھال، مرمت اور تکنیکی معاونت میں پاکستان تعاون فراہم کرے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلا دیش کے ائیر ڈیفنس ریڈار سسٹم کو ایئر سرویلیئنس سسٹم سے منسلک کرنے میں بھی مدد کی خواہش ظاہر کی۔

ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بنگلا دیش فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان تربیت، تکنیکی معاونت اور طویل المدتی سپورٹ سسٹم کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔

پاکستانی ائیر چیف نے بنگلا دیش کو سپر مشاق جدید تربیتی طیاروں کی جلد فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات کے دوران ایرو اسپیس کے شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بنگلا دیشی وفد کو الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرون ٹیکنالوجی) میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دونوں ممالک کے فضائی سربراہان نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]