پاک فضائیہ اور سعودی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتیں
ریاض / اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران رائل سعودی ایئر فورس (RSAF) کے کمانڈر سے وفود کی سطح پر اہم ملاقات کی۔
پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ظہیر احمد بابر سدھو کی رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط، تربیتی پروگرامز، آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور مشترکہ تربیت و تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ایمان، اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے، جو خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ظہیر احمد بابر سدھو کی رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتوں میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی افواج باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کریں گی۔
واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے مملکتِ سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت اور نگہبانی کا عظیم اعزاز عطا فرمایا ہے، جسے پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ نہایت احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔
Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff (CAS), #Pakistan Air Force, during an official visit to the Kingdom of Saudi Arabia (KSA), held delegation level talks with the Commander of the Royal Saudi Air Force (RSAF).
From all the Muslim countries in the… pic.twitter.com/HGP4xGMguA
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 7, 2026
One Response