پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ کی غزہ میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں،جنگ بندی، انسانی امداد، اور غزہ کی تعمیرِ نو پر غور ۔
استنبول (رئیس الاخبار) — نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ غزہ کی صورتحال پر اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، جس میں جنگ بندی، انسانی امداد، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی مسلسل جارحیت اور فائر بندی کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں۔ شرکاء نے فلسطینی عوام تک ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کو فوری ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کے دکھ اور مصیبتوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ اسرائیل کے محاصرے نے لاکھوں بے گناہ شہریوں کو خوراک، پانی، اور طبی امداد سے محروم کر دیا ہے۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کا واضح مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اقوامِ متحدہ و او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار، اور قابلِ عمل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کے دارالحکومت کے طور پر القدس الشریف کو تسلیم کیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو، فلسطینی عوام کی بحالی، اور بین الاقوامی برادری کی مؤثر مداخلت ہی خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہیں۔
عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر اسرائیل سے قبضہ شدہ فلسطینی سرزمین سے انخلا کا مطالبہ کیا اور پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ انصاف، مساوات، اور امن کے اصولوں پر مبنی حل کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ اجلاس(foreign ministers in istambul) کے اختتام پر تمام وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غزہ میں انسانی المیے کو روکنے اور فلسطینی عوام کے جائز حقِ خودارادیت کے حصول تک مشترکہ سفارتی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 along with other Arab-Islamic Foreign Ministers, deliberated on the way forward for a lasting ceasefire and sustainable peace in Gaza.
The leaders jointly called for urgent humanitarian aid for the… pic.twitter.com/sPG2sz1uXm
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 3, 2025










