افواج پاکستان کا دہشتگردوں پر ایک اور کاری وار، خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں افواج پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

افواج پاکستان کا دہشتگردوں پر ایک اور کاری وار، خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک

افواج پاکستان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

فیلڈ مارشل ععاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی سکیورٹی پر اہم ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ، خیبر، جنوبی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں 5، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]