وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے میں 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ورکنگ ویک پالیسی کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے میں 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، یہ فیصلہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات سے متعلق اہم اجلاس میں وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نئی ورکنگ ویک پالیسی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سرکاری دفاتر صرف 4 دن کھلیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن یعنی پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا ہے تاکہ سرکاری اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی علامتی تصویر۔

اعلیٰ افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران یا تین لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہوں میں دو دن کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ کٹوتی رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگی اور اس کا اطلاق وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں کے افسران پر ہوگا۔

تاہم اس فیصلے کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔

عالمی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران عالمی اور ملکی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مشکل عالمی حالات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

کفایت شعاری اقدامات پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ تمام وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری کے اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائیں جبکہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کیلئے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کرے گی۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]