وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان، پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان، پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا ، قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو پہنچانا حکومت کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ڈیزل 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 366 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ قیمتوں میں کمی کا کچھ حصہ عوام کو دیا جائے اور کچھ حصہ 129 ارب روپے کے حکومتی اخراجات پورے کرنے کے لیے رکھا جائے، تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے مکمل ریلیف عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کے مشکل دور میں عوام نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو پہنچانا حکومت کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ پاکستان 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا

کسانوں اور ٹرانسپورٹ شعبے کیلئے بڑا ریلیف

وزیراعظم نے کہا کہ گندم کی کٹائی کے موسم میں ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کسانوں کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس اقدام سے:

زرعی لاگت کم ہوگی
ٹرانسپورٹ اخراجات کم ہوں گے
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی
مہنگائی میں کمی کی توقع پیدا ہوگی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مالی نظم و ضبط اور دیگر ذرائع سے وسائل جمع کر کے بھی عوام کو زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

ایران امریکہ مذاکرات اور پاکستان کا کردار

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں خلیجی کشیدگی میں کمی اور ایران امریکہ مذاکرات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں ممالک اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے آ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کریں تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]