پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7.32 روپے مہنگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7.32 روپے مہنگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، ایران امریکہ تناؤ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

وفاقی حکومت نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آج (16 فروری) سے آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

ایران امریکا جوہری معاہدہ مجید تخت روانچی بیان
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی جوہری معاہدے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہوکر 258.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے اضافے کے بعد 275.70 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کے فیصلے پر عوامی حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]