حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول 14 روپے اور ڈیزل 15 روپے مہنگا

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔ پیٹرول 14 روپے 92 پیسے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے کردیا گیا ہے۔
پیٹرول قیمت اضافہ — حکومت نے 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا

پیٹرول قیمت اضافہ کی بڑی وجہ حکومتی ٹیکس اور آئی ایف ای مارجن میں اضافہ قرار، ایکس ریفائنری لاگت کم ہونے کے باوجود عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔
آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ مذاکرات میں سبسڈی ختم کرنے اور پٹرولیم لیوی کے اہداف برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7.32 روپے مہنگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے ہوگا، جس کے بعد پیٹرول 258.17 اور ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر غور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اہم اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) اور ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔