پیٹرول 80 روپے سستا، نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، یہ کمی ایک ماہ کے لیے نافذ العمل
حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی میں فوری طور پر 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔
وزیراعظم کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں ہوگا اور پیٹرول 80 روپے سستا کی کمی ایک ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔
عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے بڑا اقدام
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی بہبود کیلئے قومی وسائل کو استعمال کیا جائے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس نے دنیا کی بڑی معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے اور پاکستان بھی اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حکومت نے 129 ارب روپے خرچ کر کے عوام کو مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے بچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ عام آدمی فجر کے بعد رزق کی تلاش میں نکلتا ہے اور دن بھر محنت کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتا ہے، اس لیے پیٹرول 80 روپے سستا کر کے حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ

موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی
پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ کیلئے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی
گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی
حکومت کے مطابق
چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے ماہانہ
بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ
بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی
وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو روکنا اور عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے۔
کسانوں کیلئے خصوصی امداد
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کسانوں کیلئے 1500 روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان بھی کیا تاکہ زرعی شعبہ متاثر نہ ہو اور غذائی اجناس کی قیمتیں قابو میں رہیں۔
پاکستان ریلوے کیلئے بھی بڑا فیصلہ
وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کے حوالے سے اعلان کیا کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور وزارت ریلوے کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
قومی مشاورت سے فیصلے
وزیراعظم نے بتایا کہ پیٹرول 80 روپے سستا کا فیصلے قومی مشاورت کے بعد کیے گئے۔ اس دوران
آصف علی زرداری
مریم نواز
مراد علی شاہ
میر سرفراز بگٹی
سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں تمام صوبوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے بھی ریلیف
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ریلیف پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا جبکہ وفاقی حکومت اس کیلئے وسائل فراہم کرے گی۔
جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی جنگی صورتحال کے باعث توانائی بحران پیدا ہوا ہے، حکومت امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی امن کے قیام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا جاتا اور حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔
انہوں نے قوم سے اتحاد اور صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قومی یکجہتی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
براہِ راست : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب https://t.co/JCT4DSfcoT
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 3, 2026