پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدے کے تحت اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا اور حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

عالمی حالات کے باعث معیشت پر دباؤ

یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کی گئی سڑکوں پر کنٹینرز
یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد میں مختلف شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی معیشت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومتی بچت اقدامات اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے اس صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

غریب عوام کو ریلیف دینے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت اور ملک کی اشرافیہ سے بچت اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی کفایت شعاری کے اقدامات میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں جو خوش آئند امر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی برقرار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کے باعث ملک میں خام تیل کی ضروریات کے لیے مناسب مقدار میں فراہمی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کسی بھی جگہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول نہ کی جائے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]