• Contact Us
  • About Us
منگل, 18 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پولیو ورکرز کی محنت سے جلد پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
in پاکستان, تازه ترین
پولیو کے عالمی دن پر شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین

اسلام آباد میں پولیو مہم کے ورکرز کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین ،جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن

اسلام آباد (رئیس الاخبار) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت، لگن اور حکومت کے پختہ اقدامات کے نتیجے میں جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔

وزیراعظم نے یہ بات جمعے کو انسدادِ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق، عالمی اداروں کے نمائندے اور ملک بھر سے منتخب پولیو ورکرز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

وزیراعظم کا خطاب : شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رادوساؤ سیکورسکی کی باہمی ملاقات

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزارتِ صحت، متعلقہ حکام اور عالمی شراکت داروں کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ حکومت اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز نے انتہائی مشکل حالات اور خطرناک علاقوں میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کے حوصلے، عزم اور قربانیاں واقعی قابلِ فخر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،

"میں اپنی، پوری قوم اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو آنے والی نسلوں کو معذوری سے محفوظ بنا رہے ہیں۔”

عالمی اداروں کا شکریہ

وزیراعظم نے کہا کہ انسدادِ پولیو کے عالمی دن(world polio day 2025) کی تقریب اس مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈبلیو ایچ او (WHO)، یونیسف (UNICEF)، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب سمیت تمام عالمی شراکت داروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے خطیر مالی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

پولیو ورکرز میں اعزازات کی تقسیم

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی۔

تقریب کے دوران وزیراعظم نے انسدادِ پولیو مہم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اعزاز پانے والوں کا تعلق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ورکرز دراصل پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی کوششوں سے ملک پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اختتامی کلماتد

شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان عالمی شراکت داروں کے تعاون سے اس مہم کو کامیابی کی منزل تک پہنچائے گی تاکہ ملک کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

براہِ راست: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں منعقد پولیو کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب https://t.co/ZZ1xNvQu58

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 24, 2025

Tags: Bill Gates FoundationGlobal HealthPakistan HealthPakistan Prime MinisterPolio CampaignPolio EradicationPolio WorkersShehbaz SharifUNICEFWHOانسداد پولیوبل گیٹس فاؤنڈیشنپولیو کا خاتمہپولیو مہمپولیو ورکرزشہباز شریفعالمی ادارہ صحتوزیراعظم پاکستان، صحت پاکستانیونیسف
Previous Post

مرغی کا گوشت قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

Next Post

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور نئی شالیمار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تازه ترین

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں
تازه ترین

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی
تازه ترین

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن, 4 دہشتگرد زخمی حالت میں فرار
تازه ترین

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح
تازه ترین

پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح ، سیمی فائنل میں دھواں دار انٹری

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ
تازه ترین

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ،پاکستانی دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی کھل کر تعریف

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
اٹک سونے کی کان گرنا میں ریت کا ملبہ اور ریسکیو ٹیم دریائے سندھ کنارے
پاکستان

اٹک سونے کی کان: سونا نکالنے کی لالچ میں ریت ٹیلہ گرا، 2 نوجوانوں کی جانیں گئیں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
Next Post
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کا دورہ مالدیپ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • 2026 ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل جدید گرافکس اور بہتر سیٹ کے ساتھ

    ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    748 shares
    Share 299 Tweet 187
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    825 shares
    Share 330 Tweet 206
  • کراچی میں سردی بڑھنے لگی محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت ، ڈھاکا کی خصوصی عدالت کا تاریخی فیصلہ

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar