پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے آج کاروباری تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب 100 انڈیکس میں 1202 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 139,419 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر انڈیکس 1,703 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جب کہ اس کی بلند ترین سطح 139,901 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
آج کے کاروباری سیشن میں 62 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مالیت 34 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 124 ارب روپے اضافے کے ساتھ 16,629 ارب روپے تک جا پہنچی۔
اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت میں اعتماد کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان نے PSX کو نئی بلندی تک پہنچایا۔










Comments 1