روس کی ایران تنازع حل کیلئے ثالثی کی پیشکش، مکالمے پر زور

روس ایران تنازع پر ولادیمیر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

روس کی ایران تنازع حل کیلئے ثالثی کی پیشکش، مکالمے پر زور، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں

روس نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا حل صرف مذاکرات اور مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون پر طنز
ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون اور نیٹو اتحاد پر تنقید کی

روسی صدارتی دفتر کے ترجمان کے مطابق روس ایران تنازع کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو۔

روسی صدارتی دفتر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس تنازعات کے حل کیلئے سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے اور ایران سے متعلق بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد کو روس اپنے خلاف اتحاد سمجھتا ہے، جس کے باعث خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جس سے مذاکرات کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]