ماسکو وزیر خارجہ عباس عراقچی کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

عباس عراقچی نے روس میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں آبنائے ہرمز، امریکی ناکہ بندی اور خطے کی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی، جبکہ روس نے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
روس کی ایران تنازع حل کیلئے ثالثی کی پیشکش، مکالمے پر زور

ولادیمیر پیوٹن نے ایران تنازع حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی، روس نے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا۔
15 گھنٹے پرواز، 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے، روس کا جدید جوہری میزائل بوریوستنک کا تجربہ : پیوٹن کی تصدیق

روس نے جدید جوہری کروز میزائل ’’بوریوستنک‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو 15 گھنٹے تک فضا میں رہا اور 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسے روس کے دفاع میں نئی طاقت قرار دیا۔ یہ میزائل نیوکلیئر انجن سے چلتا ہے، جو مغرب کے لیے نیا چیلنج بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تجربے نے عالمی سطح پر اسلحے کی دوڑ کو نئی جہت دے دی ہے۔
بیجنگ شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں ملاقات نے پاک-روس تعلقات کو نئی جہت دی۔ ملاقات میں توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم نے ماسکو سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔