صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار ترقی

صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بیٹنگ ،ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمر ۱ پر
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار ترقی، کپتان سلمان علی آغا نے بارہ درجے ترقی کے ساتھ انتیسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے


اسلام آباد: پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت مینز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق 23 سالہ صائم ایوب نے زمبابوے کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے 119 رنز اسکور کیے جبکہ تین اہم وکٹیں بھی حاصل کیں، جس کی بدولت وہ دوبارہ عالمی نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھارتی ٹیم کی حکمت عملی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ پر غیر یقینی صورتحال

تازہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی نمایاں فائدہ ہوا ہے۔ قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد دو درجے بہتری کے بعد ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 28 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد آٹھ درجے ترقی پاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ایک درجے بہتری کے بعد وہ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں انیسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ صائم ایوب آٹھ درجے ترقی کے بعد ستائیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے بارہ درجے ترقی کے ساتھ انتیسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تاہم، صاحبزادہ فرحان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، جس کے باعث وہ دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]