بھارتی میڈیا کا دعویٰ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کیلئے بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 15 فروری کو پاکستان کے خلاف شیڈول میچ کیلئے بھارتی ٹیم سری لنکا کا سفر کرے گی، تاہم ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کھیلنے کے بجائے اس کا بائیکاٹ کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے تحت تمام طے شدہ سرگرمیاں مکمل کرے گی۔ ٹیم مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی، پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی اور میچ سے قبل پریس کانفرنس بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم میچ ریفری کے فیصلے تک اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میدان میں اتر کر مقابلہ نہیں کرے گی اور پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔ تاہم اگر بھارتی ٹیم کو بائیکاٹ کی صورت میں دو پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو اسے آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام رسمی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، جن میں ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کے مقام پر بروقت حاضری اور شیڈول کے مطابق تیاری شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ٹیم میدان میں نہ آئی اور ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ منسوخ قرار پایا تو پاکستان کو اس میچ کے دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے جبکہ یہ پوائنٹس بھارت کے کھاتے میں جا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی جانب سے مقابلہ منسوخ قرار دیے جانے کے بعد بھارتی ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔ اس صورتحال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے، پاک بھارت میچ، پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف ٹورنامنٹ کا توازن متاثر ہوگا بلکہ شائقین کی دلچسپی کو بھی دھچکا لگ سکتا ہے۔