پیر, اگست 4, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

اے آئی ٹیکنالوجی سے ملازمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے سام آلٹمین کی پیشگوئی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
in ٹیکنالوجی
سام آلٹمین، اوپن اے آئی کے سی ای او، مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی بالادستی اور ملازمتوں پر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین کا کہنا ہے کہ اے آئی مستقبل میں لاتعداد ملازمتیں ختم کر دے گی، مگر نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بالادستی والے مستقبل میں لاتعداد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران نے تسلیم کیا کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ آگے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کال سینٹرز کے حوالے سے بڑا اقدام حکومت کا ملک گیر سطح پر اہم فیصلہ

چیٹ جی پی ٹی پر احتیاط ضروری سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

افغان حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی

مگر انہوں نے عندیہ دیا کہ مخصوص پیشے ختم ہو جائیں گے کیونکہ ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ جائے گا۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ ‘کچھ شعبے میرے خیال میں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے’۔

انہوں نے کسٹمر سپورٹ کے شعبے کا حوالہ دیا جو اے آئی کی بدولت پہلے ہی مکمل طور پر بدل چکا ہے۔

سام آلٹمین نے کہا کہ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں آپ کال کرتے ہیں تو اے آئی کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے، آپ کو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت ذہین اور قابل فرد ہے۔

واضح رہے کہ اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس نے دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا۔

اس چیٹ بوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سام آلٹمین نے کہا کہ اے آئی کی امراض تشخیص کرنے کی صلاحیت انسانی ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘آج چیٹ جی پی ٹی آپ کے مرض کی تشخیص دنیا کے بیشتر ڈاکٹروں سے زیادہ بہتر کرسکتا ہے’۔

اس سے قبل جون 2025 میں ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے مستقبل کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔

مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔

ایک پیشگوئی روبوٹیکس کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔

اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔

سام آلٹمین کے خیال میں ایسے روبوٹ جو دیگر روبوٹس تیار کرسکیں گے کوئی دور دراز کا خیال نہیں۔

دوسری پیشگوئی ملازمتوں کے بارے میں تھی۔

سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے، یقیناً کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے، مگردوسری جانب دنیا اتنی تیزی سے امیر ہوگی کہ آپ نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ان کے مطابق سپر انٹیلی جنس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ ایک سال ہم فزکس کے مسائل کو حل کریں اور دوسرے سال خلا میں انسانی بستیوں کی بنیاد رکھیں۔

تیسری پیشگوئی اے جی آئی کی دستیابی کے بارے میں تھی۔

سام آلٹمین نے کہا کہ مستقبل میں سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا یہ اے آئی سسٹمز کسی ایک فرد، کمپنی یا ملک تک محدود نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو خودمختاری ملے گی۔

Tags: AGIAI 2025 پیشگوئیاںAI ایجنٹسآرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنساوپن اے آئیچیٹ جی پی ٹیروبوٹکسسام آلٹمینسپر انٹیلیجنسمستقبل کی ٹیکنالوجیمصنوعی ذہانتملازمتیں اور AI
Previous Post

بلوچستان قتل کی گئی بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان: سردار بےقصور اور قتل بلوچ رسم و رواج کے مطابق قرار دیا

Next Post

عمران خان کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات، ’سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے تنہا نہیں‘

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

کال سینٹرز پر حکومت کی لائسنسنگ پالیسی اور ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن
ٹیکنالوجی

کال سینٹرز کے حوالے سے بڑا اقدام حکومت کا ملک گیر سطح پر اہم فیصلہ

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 29, 2025
سام آلٹمین چیٹ جی پی ٹی کی پرائیویسی کے خطرات پر خبردار کرتے ہوئے۔
ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی پر احتیاط ضروری سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 27, 2025
افغان حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی بس اور کار کی نمائش
ٹیکنالوجی

افغان حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 22, 2025
"پاکستان میں آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ 3.8 ارب ڈالر اضافہ"
ٹیکنالوجی

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی لہر، آئی ٹی برآمدات میں تاریخی چھلانگ

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 20, 2025
پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 اور سی-130 طیارے لندن میں منعقدہ RIAT 2025 میں بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب۔
پاکستان

پاک فضائیہ نے رائل ایئر شو میں دل جیت لیے

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 19, 2025
ایک شخص کمپیوٹر پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے، پس منظر میں مصنوعی ذہانت کی نمائندہ گرافک
ٹیکنالوجی

انسان چیٹ جی پی ٹی کی نقالی کرنے لگے! نئی تحقیق کا حیران کن انکشاف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
فیس بک نے 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 1 کروڑ جعلی پروفائلز حذف کر دیں
ٹیکنالوجی

فیس بک کی اے آئی ٹولز کی مد دسے کارروائی ایک کروڑ جعلی پروفائلز ڈیلیٹ

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
Next Post
عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کی امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کے ساتھ ملاقات کی تصویر

عمران خان کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات، ’سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے تنہا نہیں‘

آج کی مقبول خبریں

  • ایران پاکستان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے 13 معاہدوں پر دستخط

    ایران پاکستان تعلقات: 13 معاہدوں پر دستخط، شہباز شریف کا جوہری توانائی پر ایران کی حمایت کا اعلان

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، لاہور میں شاندار استقبال، اسلام آباد پہنچ گئے

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • چینی بحران پر قابو پانے کی کوشش: حکومت کا چینی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • علی امین گنڈاپور کا خصوصی انٹرویو: عمران خان ملک نہیں چھوڑیں گے، خیبر پختونخوا میں امن کی ضرورت پر زور

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar