شہباز شریف کا طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد

شہباز شریف کا طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شہباز شریف کا طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بنگلادیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

بنگلادیش پارلیمانی انتخابات بی این پی 209 نشستوں سے کامیاب
بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کا طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلادیش تعلقات کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر رابطے میں رہنے اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

بنگلادیش انتخابات کے سرکاری نتائج

الیکشن کمیشن بنگلادیش کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ جماعت اسلامی بنگلادیش 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]