وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی پر عسکری بریفنگ

شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ اور عسکری بریفنگ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی پر عسکری بریفنگ، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا اہم دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر عسکری قیادت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے، جہاں عسکری حکام نے افغانستان کی حالیہ صورتحال، سرحدی جھڑپوں اور سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ
پاک ترک وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ کے موقع پر واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف شرپسند کارروائیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قیادت میں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں دشمن کے حملوں کو پسپا کرنے اور بھرپور جوابی کارروائی پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کیلئے متحد ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]