ایران پر حملے کے بعد کشیدگی، وزیراعظم شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ، سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور اس کے بعد بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔
شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کے موقع پر سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان موجودہ نازک صورتحال میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے باعث خطے میں جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud.
The Prime Minister strongly condemned the serious regional escalation that had taken place as a result of the Israeli attack on… pic.twitter.com/y04F3OilPt
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 28, 2026