پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 میچ : جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی
راولپنڈی (رئیس الاخبار) :— جنوبی افریقہ نے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم 195 رنز کے تعاقب میں 19ویں اوور میں صرف 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں نظر آئی، اوپنر صائم ایوب 37 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان سلمان علی آغا صرف 2 جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
ریزا ہنڈریکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،
جبکہ جارج لنڈے نے 36 اور ٹونی ڈی زورزی نے صرف 16 گیندوں پر برق رفتار 33 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 3 وکٹیں 26 رنز کے عوض حاصل کیں۔
صائم ایوب نے 2 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس اور کپتانوں کے خیالات
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ
“ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی سے اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ “کچھ کھلاڑیوں کا کم بیک ہوا ہے اور نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ سیریز کے آغاز میں ہی ٹیم توازن حاصل کرے۔”
جنوبی افریقی کپتان ڈیوون فریرا نے کہا:
“اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔”
پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 میچ پاکستان کی پلیئنگ الیون
سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد۔
پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 میچ کے بعد کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو مڈل آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
پہلے پاک بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 میچ میں بلے بازوں کی ناکامی نے ٹیم مینجمنٹ کے لیے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سیریز کا دوسرا میچ(pak vs sa t20) دو دن بعد اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
South Africa win the first match of Bank Alfalah Presents KFC Pakistan vs South Africa T20I Series 2025 at Rawalpindi Cricket Stadium 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #PINKtober pic.twitter.com/m7ej82aQHK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 28, 2025












Comments 2