بھارتی کرکٹر شریاس آئیر آئی سی یو میں — کپتان سوریا کمار یادیو نے تازہ حالت سے آگاہ کردیا
سڈنی (رئیس الاخبار) — آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زخمی ہونے والے بھارتی بلے باز شریاس آئیر کی حالت کے بارے میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے تفصیلات بتائیں، جنہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو رہے ہیں۔
خطرناک چوٹ اور فوری اسپتال منتقلی
بھارتی میڈیا کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے دوران شریاس آئیر کو کیچ پکڑنے کے دوران اسپلین (تلی پھٹنے) چوٹ لگی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جس کے بعد کرکٹر شریاس آئیر آئی سی یو میں زیرعلاج رہے
ابتدائی رپورٹس کے مطابق چوٹ سنگین نوعیت کی تھی اور ان کی تلی پھٹنے کے باعث اندرونی خون بہنے لگا تھا، جس کے سبب انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ان کے جسم کے وائٹلز خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نازک حالت میں اسپتال پہنچایا اور کرکٹر شریاس آئیر آئی سی یو میں زیر علاج ہو گئے
فیصلہ کن لمحہ — شاندار کیچ مگر مہنگا ثابت ہوا
یہ چوٹ اُس وقت لگی جب شریاس آئیر نے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑا۔
یہ لمحہ بمقابلہ آسٹریلیا میچ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا، مگر بدقسمتی سے آئیر خود شدید زخمی ہو گئے۔
بھارت نے بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ 9 وکٹوں سے جیتا، تاہم سیریز میں اسے 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بی سی سی آئی کی تصدیق اور طبی رپورٹ
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں کیے گئے اسکینز سے واضح ہوا کہ شریاس آئیر کی تلی پھٹنے کے باعث اندرونی زخم آئے تھے، تاہم اب وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔
سوریا کمار یادیو کا بیان،کرکٹر شریاس آئیر آئی سی یو سے باہر
بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بتایا:
“فون پر بات ہوئی تھی،کرکٹر شریاس آئیر آئی سی یو سے باہر اور پہلے سے بہتر ہیں، مگر ڈاکٹرز نے انہیں چند دن زیرِ نگرانی رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وطن واپسی کا فیصلہ ان کی مکمل صحت کے بعد کیا جائے گا۔”
آئندہ سیریز اور ممکنہ واپسی
بھارت کی اگلی ون ڈے سیریز 30 نومبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے۔
تاہم 73 ون ڈے میچوں میں 2917 رنز بنانے والے تجربہ کار بلے باز شریاس آئیر کی واپسی کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق شریاس آئیر کی انجری (shreyas iyer injury)بھارت کے لیے اہم تشویش کی بات ہے، کیونکہ وہ مڈل آرڈر کے سب سے مستحکم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ان کی غیرموجودگی میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں۔
Prayers for Shreyas Iyer 🙏💔
He was rushed to the ICU after injuring himself while taking a terrific catch — putting everything on the line for the team. Thankfully, he’s stable now and being well taken care of in Sydney. 🏥🇮🇳
BCCI has confirmed that arrangements are being… pic.twitter.com/5hnxBqcrAD
— Pitch Perfect (@pitchperfec_) October 27, 2025











Comments 1