وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 2,84,037 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں کامیابی کا تناسب 88.51% رہا۔ سائنس گروپ میں مریم ندیم، آمنہ ناصر، صالحہ ثاقب اور ہانیہ ایمان نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ ہیومینیٹیز گروپ میں ثناء بی بی، عبدالرحمان، اور محمد سفیان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے طلباء کو سراہا اور کہا کہ "آج کی کامیابی کل کا روشن مستقبل ہے”۔