سہیل آفریدی کا عمران خان رہائی فورس قائم کرنے کا اعلان، عید کے بعد پشاور میں حلف برداری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا عمران خان رہائی فورس قائم کرنے کا اعلان، عید کے بعد پشاور میں حلف، میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ، دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا آنکھوں کا معائنہ مکمل، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی جبکہ مزید ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی، وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد جیل مکمل ہوتے ہی عمران خان کی منتقلی ہوگی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کی نئی جیل دو ماہ میں مکمل ہوگی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ نے صحت سے متعلق الزامات مسترد کر دیے۔
سپریم کورٹ کا سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت، جیل کی حالت، سہولیات پر تفصیلی رپورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی، جیل سہولیات اور لیونگ کنڈیشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
عمران خان طبی معائنہ کیس پر عدالت سخت، سپرنٹنڈنٹ جیل کو فوری طلبی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی ملاقات کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھرنا، نعرے بازی، سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات

سپریم کورٹ کے باہر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنا دے دیا، نعرے بازی کی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات بھی ہوئی۔
طبی معائنے کے لیے عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا،آنکھوں کے اسپیشلسٹس کا معائنہ تقریباً 20 منٹ پر مشتمل تھا :عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہرین نے معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل واپس بھیج دیا گیا۔
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، اہلِ خانہ اور رہنما واپس

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنما اور اہلِ خانہ کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان نے تین گھنٹے دھرنا دیا مگر ملاقات نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، مقدمات اور صحت پر گفتگو

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 45 منٹ طویل ملاقات ہوئی، جس میں صحت اور زیرِ سماعت مقدمات پر گفتگو کی گئی۔