ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پنیالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل کو دھماکے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی، ایک کانسٹیبل اور ڈرائیور سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ایک کانسٹیبل معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کے فوراً بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الگ الگ آپریشنز کیے گئے جن میں خوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن, 4 دہشتگرد زخمی حالت میں فرار

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ، بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں 4 کا تعلق افغانستان سے تھا۔ عالم محسود 2008 کے نواز کوٹ پوسٹ حملے، بنوں جیل حملے اور مختلف آرمی پوسٹس پر حملوں میں ملوث تھا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]