پاکستان برآمدات پالیسی، ٹیکسٹائل کونسل کا وزیراعظم پر اعتماد

پاکستان برآمدات پالیسی ٹیکسٹائل کونسل بیان

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی سی کے مطابق حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل اور برآمدی صنعت کو نمایاں سہارا ملا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین : چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین، چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، پارٹی ٹو پارٹی روابط اور سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان انداز میں منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دریائے چناب کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے: اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب

دریائے چناب کے بہاؤ پر تشویش اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک اور غیرمعمولی اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی برادری کو دی گئی ہنگامی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے پاکستان کی زراعت، خوراک، معیشت اور 24 کروڑ عوام کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]