اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، خطے میں امن و استحکام، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال، حالیہ پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے نئے سال کی مناسبت سے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرم جوشی سے جواب دیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسٹریٹجک عسکری تعاون، مشترکہ معاشی مفادات اور اسلامی اخوت پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں طویل عرصے سے مالی معاونت، توانائی تعاون اور دفاعی شراکت داری شامل رہی ہے، جبکہ سعودی عرب پاکستان کے لیے تیل اور مالی امداد کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت کسی ایک فریق پر حملے کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے یمن کی بندرگاہ مکالا پر بیرونی فوجی معاونت کے دعوے کے تحت فضائی کارروائی کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ متحدہ عرب امارات کی امن کوششوں کو بھی سراہا ہے۔
نومبر میں پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے اور تعلقات مزید گہرے کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, called Saudi Foreign Minister H.H. Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
Both leaders exchanged views on the current regional situation and recent developments. The DPM/FM conveyed… pic.twitter.com/9ASnVthFfc
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 30, 2025
One Response