سعودی قیادت میں عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ، اماراتی جہازوں سے اتارے جانے والے ہتھیار نشانہ بن گئے

عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سعودی قیادت میں عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ، اماراتی جہازوں سے اتارے جانے والے ہتھیار نشانہ بن گئے، متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے آنے والے دو بحری جہاز بغیر اجازت ہفتہ اور اتوار کے روز مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے یمن کے مشرقی ساحلی شہر مکلا کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے وہاں اتارے جانے والے ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکلا بندرگاہ کو بیرونی فوجی امداد فراہم کیے جانے کے شواہد سامنے آئے تھے، جس کے بعد عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کی محدود فضائی کارروائی کی گئی۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے آنے والے دو بحری جہاز بغیر اجازت ہفتہ اور اتوار کے روز مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ان جہازوں نے بندرگاہ میں داخلے سے قبل اپنے ٹریکننگ سسٹمز بند کر دیے تھے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کے ذریعے بڑی مقدار میں ہتھیار اور جنگی گاڑیاں اتاری گئیں، جو متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC) کی فوجی معاونت کے لیے تھیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید حماس کی تصدیق
حماس نے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

اتحاد کے مطابق عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کے دوران صرف مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ اصل اہداف کے علاوہ کسی قسم کے مالی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

اتحادی افواج نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دونوں بحری جہازوں کے مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے اور ہتھیاروں کی منتقلی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

چند روز قبل سعودی اتحاد نے یمن کے جنوب میں سرگرم علیحدگی پسند گروہوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ مشرقی صوبے حضرموت کی جانب پیش قدمی روک دیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں جنوبی یمن میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فوجی دستے آمنے سامنے آ گئے تھے۔

واضح رہے کہ یمن 2014 سے خانہ جنگی کا شکار ہے، جبکہ دسمبر کے اوائل سے مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]