جغرافیے اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث بڑے پیمانے پر بلوچستان میں فوجی تعیناتی ناگزیر ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع اور دشوار گزار جغرافیے کے باعث وہاں بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسمگلنگ، علیحدگی پسند عناصر، دہشت گردی اور احساسِ محرومی کے بیانیے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ سرداری نظام اور جرائم پیشہ گروہوں نے صوبے کے وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو کامیاب آپریشنز میں 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد کر لی۔ کارروائی انٹیلی جنس بیورو اور دیگر اداروں کے تعاون سے کی گئی۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں و اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا، جس میں مہنگی گاڑیاں، چھالیہ، سولر بیٹریاں اور چاندی شامل ہے۔
اسلام آباد: کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، 41 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور الیکٹرانکس کا سامان ضبط کرلیا، جن کی مجموعی مالیت 41 کروڑ 22 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کارروائیاں اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ تھیں۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے سریاب روڈ پر خفیہ کارروائی کے دوران 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں، ایف بی آر کا اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعادہ۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر قلات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے کی گئی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹر کرم الٰہی کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، جبکہ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کے تحت اسمگلنگ، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی جبکہ آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔